قومی اسمبلی کااجلاس آج ہوگا، الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی

قومی اسمبلی کااجلاس آج ہوگا، الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر کیخلاف مذمتی ...

اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس (آج) جمعہ کو سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا ، جس میں الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی جبکہ حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف کمیشن آف انکوائری بل 2016 بھی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا ،اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو پانامہ لیکس کے حوالے سے ٹف ٹائم دینے کے لئے حکمت عملی طے کر لی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس( آج) جمعہ کی صبح 11بجے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔ اجلاس سے قبل قومی اسمبلی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گا جس میں آج سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قانون سازی اور دیگر معاملات طے کئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق آج سے شروع ہونے والا اجلاس 9ستمبر تک جاری رہے گا ۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد بھی پیش کی جائے گی ۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے پانامہ پیپرز پر پارلیمنٹ کے باہر کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے اندر بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی طے کر لی ہے

مزید : علاقائی


loading...