پولی کلینک ہسپتال میں بے ضابطگیاں، اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ سمیت اعلیٰ افسران گرفتار

پولی کلینک ہسپتال میں بے ضابطگیاں، اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ سمیت ...

اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد پولی کلینک ہسپتال میں بے ضابطگیوں پر ایف آئی اے کی کاروائی ،اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ سمیت اعلیٰ افسران گرفتار کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پولی کلینک میں بے ضابطگیوں پر ہسپتال کے اعلیٰ افسران گرفتار کر لیے گئے، گرفتار افسروں میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ اور سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر افتخار نارو بھی شامل ہیں۔ان میں پولی کلینک کے چار ڈاکٹرز اور وزارت کیڈ کا سیکشن آفیسر بھی شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق 30 ملین کے گھپلوں کی انکوائری کے بعد مقدمہ درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔گرفتار ہونے والوں میں ڈاکٹر افتخار نارو ، ذی الکیفل صابر ، عظمت ہمایوں ، فرخ اقبال ، اور سیکشن آفیسر فرحان سکندر شامل ہیں،ذرائع کے مطابق ڈاکٹر زاہد بھی مقدمے میں نامزد ہے تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پولی کلینک کیلئے گیس کی سپلائی میں بے ضابطگیوں پر نوٹس لیا تھا۔سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو انکوائری کرکے ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی تھی۔مقدمہ میں گیس سپلائرز ملک رحمت منظور اور رانا محمود احمد بھی شامل ہیں۔

مزید : علاقائی