سعودی سفیرکے قتل کا عراقی منصوبہ ساز ولایت فقیہ کا پیروکار نکلا

سعودی سفیرکے قتل کا عراقی منصوبہ ساز ولایت فقیہ کا پیروکار نکلا

بغداد(این این آئی)عراق میں متعین سعودی عرب کے سفیر پر قاتلانہ حملے کی ترغیب دینے میں پیش پیش شیعہ ملیشیا تحریک النجبا کے سربراہ اکرم العکبی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ایران میں نافذ ولایت فقیہ کے نظام کا پیروکار ہے۔ شام اور عراق میں الکعبی کی لڑائی ایرانی پاسداران انقلاب کی ہدایات کے ماتحت ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہماری لڑائی کا محور مزاحمتی ممالک ہیں۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق النجباء ملیشیا کے سربراہ اکرم الکعبی نے کہاکہ ہم آیت اللہ علی العظمیٰ خامنہ ای کی قیادت میں ولایت فقیہ کے حکم کے پابند ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای مزاحمتی محور کے ممالک میں جہاں چاہیں گے وہیں پائیں گے۔انہوں نے یہ گفتگو ایران میں مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کے لیے سرگرم سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن الاراکی سے ملاقات کے دوران کی۔ الکعبی نے کہا کہ ان کے ماتحت کام کرنے والی ملیشیا عراق کی حشد الشعبی ملیشیا کا حصہ ہے۔ تحریک النجباء نے بھی مذاہب کیدرمیان قربت پیدا کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔ ان کے بہ قول اس کمیٹی میں علماء اہل سنت کو بھی شامل کیا گیا ہے جو دہشت گردوں سے چھڑائے گئے علاقوں میں سنی مسلمانوں کو دہشت گردوں سے دور رہنے کی تعلیم دیتے ہیں۔اکرم الکعبی نے دعویٰ کیا کہ فلوکہ اور تکریت کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے میں اعتدال پسند سنی علماء کی معاونت حاصل رہی ہے۔

مگر دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے الزام عاید کیا ہے کہ النجباء تحریک اور دیگر شیعہ گروپ عراق میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے مرتکب ہو رہیہیں۔ حراست میں لیے گئے اہل سنت مسلک کے کارکنوں کو ٹارچر سیلوں میں رکھا جاتا ہے جہاں انہیں ہولناک اذیتیں دی جاتی ہیں۔

مزید : عالمی منظر