664کشمیریوں کی آنکھیں پیلٹ گنوں کا نشانہ بنیں

664کشمیریوں کی آنکھیں پیلٹ گنوں کا نشانہ بنیں

سری نگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں 54 دنوں کے دوران 664 کشمیریوں کی آنکھوں کو براہ راست پیلٹ گنوں سے نشانہ بنایا گیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی فورسز کی درندگی پر مقبوضہ کشمیر کے ڈاکٹر بھی چلا اٹھے، اعداد و شمار کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ہر دو گھنٹے بعد ایک کشمیری کی آنکھوں کو پیلٹ گنوں سے نشانہ بنایا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی درندگی اور سفاکیت کی انتہا ہوگئی ،قابض انتظامیہ نے 54 روز کے دوران 664 کشمیریوں کی آنکھوں کو براہ راست پیلٹ گنوں سے نشانہ بنایاجو وادی کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔مقامی ڈاکٹروں کے مطابق اوسطاً ہر روز12 کشمیریوں کی آنکھوں کو بھارتی فوج نے پیلٹ گنوں سے نشانہ بنایا، یعنی ہر دو گھنٹے بعد ایک کشمیری کی ا?نکھیں پیلٹ گن سے زخمی ہوئیں۔وادی میں کشیدگی اور بھارتی فورسز کے ظلم و ستم کو 55 روز ہوگئے ہیں ،وادی سے مکمل کرفیو اب تک اٹھایا نہ جاسکا، نوہاٹہ ، ایم آر گنج اور بارہ مولا میں کرفیو اب بھی برقرار ہے۔وادی میں مکمل ہڑتال کے باعث ٹرانسپورٹ،تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہیں،حریت کانفرنس نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج 8 ستمبر تک بڑھا دیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...