فلسطین میں معذور افراد کیلئے سیاسی کوئٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ

فلسطین میں معذور افراد کیلئے سیاسی کوئٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ

خان یونس (این این آئی)فلسطین میں معذور افراد کے اہل خانہ اور معذوروں کی بہبود کیلئے سرگرم تنظیموں نے فلسطینی حکومت، رام اللہ اتھارٹی اور سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاسی شعبے میں خدمات انجام دینے کیلئے معذور افراد کو بھی مساوی حقوق فراہم کریں۔اطلاعات کے مطابق فلسطین کی سرکردہ خاتون قانوندان نورھان نے مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد بھی معاشرے کا لازمی جزو ہیں۔ انہیں تمام شعبہ ہائے زندگی میں مساوی حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔ اس ضمن میں ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت سیاست میں حصہ لینے کے لیے معذور افراد کے لیے خصوصی کوٹہ مقرر کرے تاکہ معذور افراد بھی سیاسی شعبے میں اپنے فرائض ادا کر سکیں۔ انہیں بھی ووٹ ڈالنے اور امیدوار بنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔ادھر وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں مختلف سماجی تنظیموں کی طرف سے منعقد کی گئی ورکشاپس میں بھی فلسطینی معذوروں کے لیے سیاسی شعبے میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک نجی تنظیم کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سیخطاب کرتے ہوئے مقررین، معذور افراد کے نمائندگان اور ان کے اقارب نے معذوروں کو سیاست میں پورا پورا حق دینے کا مطالبہ کیا۔

مزید : عالمی منظر