خلیج میں ایران کا برتاؤ اشتعال انگیز ہے، امریکا

خلیج میں ایران کا برتاؤ اشتعال انگیز ہے، امریکا

واشنگٹن (اے پی پی) ایک امریکی جنرل نے تہران پر الزام لگایا ہے کہ وہ خلیج عربی میں غیر محفوظ اور اشتعال انگیز کارروائیوں کا مظاہرہ کر رہا ہے جہاں ایرانی پاسداران انقلاب امریکی جنگی بحری جہازوں کے نزدیک مستقل طور پر خطرناک مشقیں کر رہے ہیں۔امریکی وسطی کمان کے کمانڈر جنرل جو ووٹل کا بیان ز ایک پریس کانفرنس کے دوران سامنے آیا۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے خلیج کے پانی میں "غیر پیشہ ورانہ" نقل و حرکت کے سلسلے کی مذمت کی تھی۔ اس دوران ایک واقعے کے نتیجے میں امریکی بحری جہاز کو انتباہی فائرنگ پر بھی مجبور ہونا پڑا تھا۔ووٹل نے خلیج عربی میں ایرانی کارروائیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ " خلیج کے علاقے میں ایران کی کارروائیاں ابھی تک ہمارے لیے باعث تشویش ہیں۔

اس کے اپنی دفاعی قدرت کو جدید بنانے کے سبب ہم اس کی کارروائیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں"۔

مزید : عالمی منظر