ایران میں گیس اور پیٹرو کیمیکل تنصیبات میں آتش زدگی

ایران میں گیس اور پیٹرو کیمیکل تنصیبات میں آتش زدگی

تہران(این این آئی)ایران میں خلیج عرب کے قریب واقع صوبہ الاھواز کے معشور شہر میں بوعلی سینا نامی پیٹروکیمیکل آڈیٹوریم میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کیمیکل کی تنصیب کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ۔ایرانی میڈیا کے مطابق بوعلی علی سیناء پیٹروکیمیکل آڈیٹوریم میں لگی آگ کو آخری اطلاعات تک بجھایا نہیں جا سکا ۔ آگ نے پوری انڈسٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ فائربریگیڈ کا عملہ اور پولیس آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں مگر کوشش کے باوجود کامیاب نہیں ہوسکے۔خیال رہے کہ بوعلی سینا پیٹرو کیمیکل آڈیٹوریم میں دو ماہ سے کم عرصے میں آتش زدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...