احتساب مارچ میں پیپلزپارٹی کی ’’سیاسی ضرورت‘‘ہے،شاہ محمود

احتساب مارچ میں پیپلزپارٹی کی ’’سیاسی ضرورت‘‘ہے،شاہ محمود

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی ہے کہ پیپلز پارٹی3 ستمبر کے احتساب مارچ میں لازمی شرکت کرے گی کیونکہ یہ اس کی سیاسی ضرورت ہے ،، ماضی میں ہمارے اوپر’’سولو فلائٹ‘‘کا الزام لگایا گیا اس مرتبہ ہم نے سب اپوزیشن جماعتوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں 3 ستمبر کو ہم جو احتساب مارچ کرنے جارہے ہیں اْس میں شامل ہونا پیپلز پارٹی کی سیاسی ضرورت ہے اور اْسے چاہیئے کہ وہ کسی ہچکچاہٹ کے بغیر میدان میں قدم رکھے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے پیپلز پارٹی پر واضح کردیا ہے کہ جو بات وہ کررہے ہیں اس پر قائم رہیں، کیونکہ اب پی پی پی کے کارکنان بھی احتجاج کا راستہ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دعوت دینا ہمارا کام تھا اور اس مارچ میں شرکت کرنے کا فیصلہ اب پیپلز پارٹی کی قیادت نے کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہمارے اوپر’’سولو فلائٹ‘‘کا الزام لگایا گیا لہذا اس مرتبہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم سب اپوزیشن جماعتوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے۔وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر عدالتی اعتراضات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ ایک عدالتی فیصلہ تھا اور ہم اس کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اپیل دائر کریں گے۔

شاہ محمود

مزید : علاقائی