درخواست ضمانت خارج ہونے پر ملزم کے فرار ہونے کی ناکام کوشش

درخواست ضمانت خارج ہونے پر ملزم کے فرار ہونے کی ناکام کوشش

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ سے بچوں کے اغواء کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے ملزم نثار کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی ۔جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم نثار کے درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت میں پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نثار کے خلاف کمسن بچے رفیق کے اغواء سمیت مختلف مقدمات درج ہیں،عدالت نے پولیس رپورٹ کا جائزہ لینے اور پولیس ریکارڈ کی بنیاد پر ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، ملزم نثار نے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ہائیکورٹ سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم تھانہ پھلورا سیالکوٹ پولیس نے ملزم کو پکڑلیااور اسے اپنے ساتھ لے گئی۔

مزید : صفحہ آخر