ڈپٹی چیئرمین نادرا اور ارکان کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر وزارت داخلہ کو 12ستمبر کیلئے نوٹس

ڈپٹی چیئرمین نادرا اور ارکان کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر وزارت داخلہ کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی چیئرمین نادرا اور اس کے ارکان کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر وزارت داخلہ کو 12ستمبر کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔درخواست گزار وکیل بیرسٹر احمد پنسوتا نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے اعتراض اٹھایا کہ ڈپٹی چیئرمین مظفر حسین اور ارکان کی کی تعیناتی کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے اور اسی وجہ سے یہ تعیناتی قانون اور قواعد کے خلاف ہے۔درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ ڈپٹی چیئرمین نادرا اور اس کے ارکان کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے وزارت داخلہ سمیت دیگر فریقین کو 12ستمبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -