جاپان سے پاکستان جانے والے مسافروں کیلئے خصوصی سہولتوں کا اعلان

جاپان سے پاکستان جانے والے مسافروں کیلئے خصوصی سہولتوں کا اعلان

لاہور (سپیشل رپورٹر)پی آئی آئے نے جاپان سے مسافروں کی کم ہوتی ہوئی تعداد میں اضافے کے لیے جاپان سے پاکستان جانے والے مسافروں کے لیے خصوصی سہولیات کا اعلان کردیا ہے۔جس کے تحت اکانومی کلاس سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سامان کی حد جو پہلے 30کلو فی مسافر تھی اسے بڑھا کر 40کلو کردیا ہے۔بزنس کلاس کے مسافروں کیلئے سامان کی حد40سے بڑھا کر50کلوکردی ہے ، جبکہ ٹوکیو سے کراچی جانے والے مسافروں کو ایک رات اسلام آباد رکنے کے سبب ایئرلائن کی جانب سے ہوٹل میں رہائش فراہم کی جائے گی۔اگلے روز مسافر کو کراچی پہنچانے کا انتظام کیا جائے گا ، پی آئی آئے جاپان کے کنٹری مینجر عبدالجواد خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی آئے کو دنیا کی بہترین ایئرلائن بنانے کے لیے جہاں انتظامیہ کوششیں کررہی ہے وہیں پاکستانی کمیونٹی کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی قومی ایئرلائن سے سفر کرے ۔

اعلان

مزید : صفحہ آخر


loading...