احتساب مارچ حکمرانوں کیخلا ف عوامی ریفرنڈم ہوگا، چودھری سرور

احتساب مارچ حکمرانوں کیخلا ف عوامی ریفرنڈم ہوگا، چودھری سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ کی کر پٹ حکومت کو عوام اب مزید برداشت نہیں کریں گے اور ہم حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے بلکہ ان سے کر پشن اور لوٹ مار کی پائی پائی کا حساب لیاجا ئیگا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے تین ستمبر کی مناسبت سے بیگم کوٹ سے شاہدرہ چوک تک نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تحر یک پوری قوم اور اپوزیشن جماعتوں کی آواز بن چکی ہے اور 3ستمبر کے پاکستان مارچ میں پیپلزپارٹی ‘(ق) لیگ ‘عوامی تحر یک سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں شر یک ہو کر یہ ثابت کر دیں گی کہ (ن) لیگ سیاسی طور پر تنہا ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم حکمرانوں کے خلا ف سڑکوں پرہے ۔جہاں حکمران خود کر پٹ ہوں وہاں احتساب کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا اس لیے ملک کو کر پشن سے پاک کر نے کیلئے ضروری ہے کہ پہلے کر پٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ تین ستمبر کامارچ حکمرانوں کیخلا ف عوامی ریفرنڈم ہوگا۔

چوہدری سرور

مزید : صفحہ آخر


loading...