پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ

پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ

لاہور (جنرل رپورٹر) پیرا میڈیکل سٹاف ایسو سی ایشن نے گزشتہ روز لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں احتجاج کیا اور ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کیخلاف نعرے بازی کی علاوہ ازیں مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا تفصیلات کے مطابق پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن لیڈی ولنگڈن کی جانب سے سروس سٹرکچر کی عدم بحالی ، 9ویں گریڈ سے 14ویں گریڈ کی اپ گریڈیشن نہ ہونے پر بھرپور احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے دھرنا بھی دیئے رکھا اور ایم ایس ہسپتال کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ اس موقع پرپیرا م میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین یوسف بلا اور جنرل سیکرٹری رحمت سندھونے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے دو ہزار گیارہ میں گریڈ نو سے گریڈ چودہ تک کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی تھی جو لاہور کے تمام ہسپتالوں میں کر دی گئی ہے لیکن لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں ایم ایس کی ہٹ دھرمی پر ملازمین کی اپ گریڈیشن نہیں ہو رہی۔ اس موقع پر ارشد بٹ ، جاوید چوہان نے کہا کہ ملازمین کی سروس فائل بھی نہیں بنائی جا رہی جس سے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد مشکلات پیش آئیں گی۔دوسری جانب ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر ظفر یوسف کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ملازمین کی پانچ سال کے بعد اپ گریڈیشن کی جاتی ہے جبکہ مظاہرین میں سے صرف چوبیس ملازمین کی اپ گریڈیشن کا معاملہ ہے جو نومبر میں کر دی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...