ایک گھنٹے کی بارش سے لاہور پانی پانی ہو گیا ، جگہ جگہ ٹریفک جام ، شہری پریشان

ایک گھنٹے کی بارش سے لاہور پانی پانی ہو گیا ، جگہ جگہ ٹریفک جام ، شہری پریشان

لاہور(کامرس رپورٹر،اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صو بائی دارلحکو مت سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں ہو نے والی مو سلا دھار بارش اور تیز ہواؤں نے جل تھل کر دیا، لاہور میں ہو نے والی تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا ۔سڑکیں زیر آب آ گئیں،گلیاں ندی نالے بن گئے ۔ نکاسی آب کا سسٹم ایک بار پھر مکمل ناکام ہو گیا ۔ شہر کی بیشتر سڑکوں پر دو سے تین فٹ پانی کھڑا ہو گیا ۔ ما رکیٹوں اور گھروں میں پانی داخل ہو گیا جبکہ شہر کے انڈر پاسسز میں پانی بھر گیا جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔دوسری جانب بیشتر ڈیسکوز بارش کے باعث ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی تاہم بارش رکنے کے بعد لیسکو نے بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت بہاولپور، لاہور، گوجرانوالہ، مالاکنڈ،سبی، کوئٹہ، سکھر ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہو ئی۔سب سے زیادہ بارش رحیم یار خان64 ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44 ڈگری سنٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور،اسلام آباد راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز سمن آباد ، گارڈن ٹاؤن ، جیل روڈ ، علامہ اقبال ٹاؤن ، ہربنس پورہ ، مغل پورہ ، دھرم پورہ ، گڑھی شاہو، کینٹ ایریا، مال روڈ، ڈیوس روڈ، لکشمی چوک ،بیڈن روڈ، مزنگ وارث روڈ، کشمیر روڈ ، عابد مارکیٹ ، برکت مارکیٹ گلبرگ ، کینال روڈ ، پر کئی کئی فٹ با رش کا پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک جا م رہی۔ جبکہ شہر میں بارش کے با عث مختلف مقامات پر حادثا ت کے با عث 7افرا د زخمی ہو گئے جبکہ اہم شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام ہوگئی ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ ہر بنس پو ر ہ میں ر فیق ، احمد اوربلا ل مو ٹر سائیکل پر جا ر ہا تھاکہ ٹائر سلپ ہو نے سے شد ید زخمی ہو گیا ،با غبا نپو ر ہ ،ہر بنس پو ر ہ ، شمالی چھاؤنی، چو ہنگ کے علاقہ میں ٹر یفک حادثا ت میں حسام ، جنید ، امجد ، صا بر زخمی ہو گے امدا د ی ٹیمو ں نے زخمیو ں کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔ شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد ما ل رو ڈ، سول لا ئن ، گلبر ک ، فیروز پو ررو ڈ ، ہر بنس پو ر ہ ، دا تا در با ر ، انا ر کلی کے علا قوں میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، 

با رش

مزید : صفحہ اول


loading...