براہمداغ بگٹی کو پاکستان لانے کی تیاریاں شروع، صوبائی محکمہ داخلہ نے وزارت داخلہ کو درخواست دیدی

براہمداغ بگٹی کو پاکستان لانے کی تیاریاں شروع، صوبائی محکمہ داخلہ نے وزارت ...

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) براہمداغ بگٹی کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور بلوچستان حکومت نے براہمداغ بگٹی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات وزارت داخلہ کو فراہم کر دی ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے براہمداغ بگٹی کو پاکستان لانے کیلئے درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے جس میں ملزم کو اشتہاری قرار دینے کے فیصلے بھی شامل ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملزم کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کیلئے درکار مزید مواد اکٹھا کیا جا رہا ہے اور فائل مکمل کر کے ریڈ وارنٹ جاری کرائے جائیں گے۔

مزید : صفحہ اول