پانامہ لیکس پر جواب دینا ہو گا ، 3ستمبر کو حکومت کیخلاف لاہور میں عوا م کا سمندر ہو گا ، عمران خان

پانامہ لیکس پر جواب دینا ہو گا ، 3ستمبر کو حکومت کیخلاف لاہور میں عوا م کا ...

سوات(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر حکومت کو جواب دینا ہوگا، 3ستمبر کو حکومت کے خلاف لاہور میں بہت بڑا جلسہ ہوگا، اپوزیشن جماعتیں شرکت کریں گی، ہم بیرون ممالک میں کاروبار کرنیوالے پاکستانیوں کو واپس لا ئیں گے ، 100ہائیڈرو پاور پروجیکٹ لگا دئیے اور 1000مزید لگا ئیں گے، مالم جبہ میں چئیر لفٹ سے خوبصورتی سے دنیا کو امن کا پیغام دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان نے مالم جبہ چیرلفٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے، اس وقت پاکستان میں تاریخ کی کم ترین سرمایہ کاری ہو رہی ہے، سیاحت میں پختونخوا پورے ملک میں سرفہرست ہے، ہم چاہتے ہیں کہ سیاحت سے لوگوں کو روزگار ملے، کرپشن کرنے والوں کو جیل بھیجنا ہوگا، مالم جبہ روڈ کا کام جلد شروع ہو جائے گا، 100ہائیڈرو پروجیکٹ لگا دئیے اور1000مزید لگائیں گے، مالم جبہ میں چیئر لفٹ سے خوبصورتی سے دنیا کو امن کا پیغام دیا جائے گا ۔عمران خان نے کہا کہ 3ستمبر کے جلسے میں عوام کا سمندر ہوگا، پانامہ لیکس پر حکومت کو جواب دینا ہوگا، جلسے میں تمام اپوزیشن جماعتیں شرکت کریں گی، (ن) لیگ لاہور میں عوام کا سمندر دیکھ کر پریشان ہو جائے گی۔ 

عمران خان

مزید : صفحہ اول