اے پی این ایس کا زاہد ملک کے انتقال پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت

اے پی این ایس کا زاہد ملک کے انتقال پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت

لاہور(خصوصی رپورٹ)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی، سیکرٹری جنرل عمر مجیب شامی ، عہدیداران اوراراکین کی جانب سے ممتاز اور محترم رفیق جناب زاہد ملک کے انتقال پرملال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ مرحوم مؤ قر انگریزی روزنامہ پاکستان آبزرور کے پبلشر اور ایڈیٹر انچیف تھے۔ زاہد ملک وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے سے ریٹائر ہوئے، انہوں نے 1960ء میں ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور سول سروس میں اپنے وسیع تجربے کی بناء پر 1978ء میں اپنااشاعتی ادارہ شروع کیا وہ درجنوں کتابوں اور سینکڑوں مضامین کے مصنف بھی تھے ۔میڈیا سے متعلق امور پر انہیں اتھارٹی کا درجہ حاصل تھا۔ انہوں نے صحافت اور ذرائع ابلاغ سے متعلق بے شمار قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کی ۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے عہدیداران اور ایگزیکٹوکمیٹی کے تمام اراکین نے ان کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہارکیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرما۔

مزید : صفحہ اول