'چیف جسٹس کا 2018 میں انتخابات نہ ہونے سے متعلق بیان حیران کن ہے' احسن اقبال

'چیف جسٹس کا 2018 میں انتخابات نہ ہونے سے متعلق بیان حیران کن ہے' احسن اقبال

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا 2018 میں انتخابات نہ ہونے سے متعلق بیان حیران کن اور ان کے منصب کے شایان شان نہیں۔وزیر منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا یہ کہنا کہ 2018 میں انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے انکے منصب کے شایان شان نہیں۔ وفاقی حکومت مارچ 2016 میں مردم شماری کے انتظامات کر چکی تھی۔ بلوچستان کے تحفظات اور سیکورٹی صورتحال کے باعث اس میں تاخیر ہوئی۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ قومی ادارے آئینی تقاضوں کے مطابق جمہوریت اور بہتر گورننس کیلئے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔ ایسے بیانات نہ دیئے جائیں جن سے بے یقینی پھیلنے اور اداروں کے درمیان بداعتمادی کا احتمال ہو

مزید : صفحہ اول