پانامالیکس کا معاملہ وزیر اعظم کا پیچھا نہیں چھوڑے گا، اعتزاز احسن

پانامالیکس کا معاملہ وزیر اعظم کا پیچھا نہیں چھوڑے گا، اعتزاز احسن

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ ٹھنڈا نہیں ہو گا اور وزیراعظم کا چھٹکارا صرف اوپوزیشن کے بنائے گئے ٹی او آر میں ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامالیکس کا معاملہ وزیر اعظم نواز شریف کا پیچھا نہیں چھوڑے گا۔ سینیٹر اعتراز احسن نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم کے بیٹے حسن نواز نے 4کروڑ پاؤنڈ سے زائد کا سودا کیا،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پیپرا رولز سے بچنے کے لئے ترکی سے معاہدے کرتی ہے تاکہ بولی نہ لگانی پڑے، ان کے بقول ترکی کی کئی کمپنیاں بیشتر ممالک میں بلیک لسٹ ہیں۔ اعتراز احسن نے مزیدکہا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن )نے اپنی جماعت میں گلو بٹوں کا کچھ نہیں کیا، اعتراز احسن نے اس بات کا امکان ظاہر کیا کہ مسلم لیگ (ن )کے پاس جلد انتخابات کرانے کا صوابدید ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری بہت ضروری ہے اور یہ آئینی تقاضہ ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...