دھرنا دینے اور میگا پراجیکٹس پر تنقید کرنیوالے مشرف کا احتساب کریں ، پرویز رشید

دھرنا دینے اور میگا پراجیکٹس پر تنقید کرنیوالے مشرف کا احتساب کریں ، پرویز ...

مری(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ہاتھوں میں ہاتھ تھام کر پاکستان کے لیئے قدم اٹھائیں،یہی وقت کی پکار ہے ،موجود ہ پاکستان 2013 کے پاکستان سے کافی بہترہے ، پرویز مشرف وطن فروشی کر کے جو پیسہ لایا اس کا حساب کون کرے گا،تین ستمبر کو ریلیاں نکالنے اور دھرنا دینے والے مشرف کا احتساب کیوں نہیں کر رہے،آج میگا پراجیکٹس پر تنقید کرنیوالے مشرف سے امریکی ڈالروں کا حساب مانگیں، 2013کے عام انتخابات میں عمران خان کو خیبر پختونخوا میں واضح برتری حاصل نہیں ہوئی تھی،اگر ہم چاہتے تو دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر وہاں حکومت بنا سکتے تھے،وزیراعظم کو کیا سزا دینی چاہیے کہ انہوں نے 2013کے پاکستان کو بہتر کیوں بنایا، جمہوریت کو بچانے کی خاطر ہمیں فرینڈلی اپویشن بھی کہا گیا۔ آج ہمارے راستے میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں۔ انتخابات میں تھوڑا وقت رہ گیا ہے روڑے اٹکانے والے لوگ صبر کریں،الیکشن میں ایک سال رہ گیا ہے سڑکوں پر آکر انتشار پھیلانے سے کیا ملے گا ۔وہ جمعرات کو یہاں آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ آج اس تقریب میں آکر اتنی خوشی ہوئی جتنی آپ لوگوں کو ہے۔ آج پورے پاکستان سے لوگ یہاں اکھٹے ہیں جو خوش آئند ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ یہاں پر جتنی بھی تقاریر کی گئی ہیں ان سے ہمیں سیکھنا چاہیے۔ گزشتہ 2013 کے انتخابات میں عمران خان صاحب کو واضح برتری حاصل نہیں تھی۔ اگر ہم چاہتے تو دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر وہاں حکومت بنا سکتے تھے۔ ہم نے بلوچستان اور سندھ میں دیگر جماعتوں کو موقع دیا۔ آج پاکستان کو ضرورت ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملکر ہاتھوں میں ہاتھ تھام کر پاکستان کے لیے قدم اٹھائیں،ہم پچھلے پندرہ بیس سال سے ترقی کی شرح حاصل کرنے میں پیچھے رہے۔ انہوں نے کہا کہ جو تعلیم حاصل کر چکے اسے روزگار نہ دے سکیں اور جو بیمار ہو اسے علاج نہ دے سکیں تو ہم مزید پیچھے رہ جائیں گے۔ اگر ہمیں ترقی کرنی ہے تو اس کے لیے ملک میں امن کی ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے تنزلی کا سفر تیزی سے طے کیا گیا۔ آج کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے کافی بہتر دکھائے دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب کو کیا سزا دینی چاہیے کہ انہوں نے 2013 کے پاکستان کو بہتر کیوں بنایا۔ پاکستان میں آج جو میگا پراجیکٹس بنائے جا رہے ہیں کیا وہ کسی لالچ سے بنا رہے ہیں۔ پرویز مشرف نے جو وطن فروشی کر کے پیسہ لایا اس کا حساب کون کرے گا،تین تاریخ کو دھرنا دینے والے مشرف کا احتساب کیوں نہیں کر رہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...