گلوکارہ حمیرا ارشد نے 5سالہ بیٹے کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کردی

گلوکارہ حمیرا ارشد نے 5سالہ بیٹے کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کردی

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج غلام عباس سیال کی عدالت میں معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے 5سالہ بچے کی بازیابی کے لئے درخواست دائر کردی ہے،عدالت نے فیکٹری ایریا پولیس کو احمد بٹ کو بچے سمیت پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت میں گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے وکیل چودھری نذیر احمد کی وساطت سے 5سالہ متفین بٹ کی بازیابی کے لئے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کے سابق شوہرخلیل احمد بٹ نے اس کے بچے کو زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے جبکہ وہ بچے کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔عدالت نے تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او کو حکم دیا کہ بچے کو باپ سمیت عدالت میںآج 2ستمبر کو پیش کیا جائے۔حمیرا ارشد اور خلیل احمد بٹ کے درمیان کافی عرصے سے ناچاقی چل رہی ہے دونوں کے کیس کئی بار سول کورٹ آئے جو بعدازاں واپس ہوگئے۔ حال ہی میں حمیرا ارشد اور خلیل احمد بٹ کی باہمی رضا مندی سے طلاق موثر ہوئی لیکن بچے کے حصول کے لئے دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیاہے۔

مزید : صفحہ آخر