ڈی سی او لاہور کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب

ڈی سی او لاہور کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کرنے پر ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)عثمان کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیاہے ۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزارمقامی شہری ماسٹر عبدالخالق نے اپنے وکیل طلعت فاروق شیخ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی سی او لاہور نے اپنے اخیارات کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے کاہنہ کاچھا سبزی منڈی سمیت شہر کی سبزی منڈیوں میں قائم دوکانوں کی تصدیق کے لئے ویری فکیشن کمیٹی تشکیل دے دی۔انہوں نے کہا کہ قوانین کے تحت ڈی سی او الاٹمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کے اختیار رکھتے ہیں ،ویری فکیشن کمیٹی کی تشکیل حکومت پنجاب کا اختیار ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈی سی او لاہور کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ویری فکیشن کمیٹی کی تشکیل کو غیر قانونی قرار دیا جائے،سرکاری وکیل نے ڈی سی او لاہور کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں داخل کیاجس پرعدالت نے فریقین کے وکلاء کو8ستمبر کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیاہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...