ڈی جی ریسکیو کی اسامی پر بھرتی کیلئے حادثاتی ماہر کی اہلیت صرف ڈاکٹر مختص کرنے کیخلاف درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب اور ہوم سیکرٹری سے دو ہفتوں میں جواب طلب

ڈی جی ریسکیو کی اسامی پر بھرتی کیلئے حادثاتی ماہر کی اہلیت صرف ڈاکٹر مختص ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ریسکیو کی اسامی پر بھرتی کے لئے حادثاتی ماہر کی اہلیت صرف ڈاکٹر مختص کرنے کے خلاف درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب اور ہوم سیکرٹری سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس شاہد وحید نے شہری محبوب فیصل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے ڈی جی ریسکیو کی اسامی کے لئے اخبار اشتہار دیا ہے جس کے لئے حادثاتی ماہر کی اہلیت صرف ڈاکٹر رکھی گئی ہے جو کہ غیرقانونی ہے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ حادثاتی ماہر کوئی انجینئر ، وکیل ، صحافی یا کوئی اور شخص بھی ہو سکتا ہے لیکن صرف ڈاکٹر کی اہلیت رکھ کر امیدواروں کو محدود کر دیا گیا ہے جو بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے استدعا کی کہ ڈی جی ریسکیو کی اسامی کے لئے صرف ڈاکٹر کی شرط مختص کرنے کا اقدام کالعدم کرتے ہوئے نیا اشتہار جاری کرنے اور اوپن اہلیت پر درخواستیں وصول کرنے کاحکم دیا جائے، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...