لاہوراورراولپنڈی میں الرٹ جاری،اہم شخصیات نشانہ بن سکتی ہیں

لاہوراورراولپنڈی میں الرٹ جاری،اہم شخصیات نشانہ بن سکتی ہیں

لاہور(اپنے کرائم رپورٹر سے ،وقائع نگار) خفیہ اداروں نے دہشتگردی کی کارروائیوں کے ہونے کا الرٹ جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے پولیس حکام کو لاہور اور راولپنڈی میں دہشتگردوں کی کارروائیوں کے حوالے سے الرٹ محکمہ پولیس اور ریلوے کے حکام کو جاری کیا گیا ہے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری کئے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد ستمبر کے پہلے ہفتہ میں راولپنڈی یا راولپنڈی سے لاہور چلنے والی ٹرین کو نشانہ بنا سکتے ہیں اس کے علاوہ پاکستان کی 3اہم شخصیات جن میں مولانا فضل الرحمان ،مشیر وزیر اعظم امیر مقام اور وزیر اعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری کوبھی ٹارگٹ کر سکتے ہیں لہذا ان کی سیکیورٹی کو سخت کیا جائے اس حوالے سے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے آئی جی ریلوے ،سی سی پی او لاہور سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ کے ذریعہ آگاہ کر دیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر