حکمران قائداعظم کا نظریہ کشمیر خارجہ پالیسی کا حصہ بنائیں: حافظ سعید

حکمران قائداعظم کا نظریہ کشمیر خارجہ پالیسی کا حصہ بنائیں: حافظ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے این این) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت پاکستا ن کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔لاکھوں قربانیوں کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت میں کمی نہیں آئی۔پاکستانی قوم کشمیریوں کی تحریک آزادی میں انکے ساتھ ہے۔آٹھ ہفتوں سے کرفیو نافذ اور ظلم وبربریت کا بازار گرم ہے لیکن عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔پاکستان دنیا کو بتائے کہ نام نہاد جمہوریت کا دعویدار ملک بھارت کشمیریوں کا قاتل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز القادسیہ چوبرجی میں مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنماؤں پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی،مولانا امیر حمزہ،قاری محمد یعقوب شیخ،حافظ عبدالرؤف،حافظ خالد ولید،حافظ طلحہ سعید،محمد یحییٰ مجاہد نے شرکت کی۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ پچیس برس میں ایک لاکھ کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ہراعتبار سے کشمیری پاکستانی ہیں ۔آٹھ لاکھ بیس ہزار بھارتی فوج نوے لاکھ کشمیریوں پر روزانہ مظالم کے پہاڑ توڑتی ہے۔ہر گیارہ کشمیریوں پر ایک فوجی مسلط ہے۔گمنام لاشوں کی کوئی تعداد نہیں۔انہوں نے کہا قائد اعظم نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔پالیسی کی بنیاد یہ جملہ بنے گا تو بڑا کردار ادا کرسکیں گے۔پاکستان نے مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کو بنیاد بنا کر دنیا میں اٹھایا۔اسکی اہمیت اپنی جگہ لیکن قائداعظم کے جملے کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے۔انڈیا کا فکری طور پر مقابلہ کرنا اور بھارت کے اٹوٹ انگ کے موقف کو توڑنا آسان ہو جائے گا۔دنیا کو سمجھائیں کہ کشمیری کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں اور ہم نے اس شہ رگ کو آزاد کروانا ہے۔ایسی موثر پالیسی بنائی جائے جو آزادی کشمیر پر منتج ہو۔پہلے بھی کشمیریوں نے تحریک کھڑی کی لیکن برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیری کہہ رہے ہیں کہ اب نہیں تو کبھی نہیں،اور وہ قربانیاں دے رہے ہیں۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ کشمیر پالیسی کو کنفیوژن سے پاک کرکے واضح اور دوٹوک بنایا جائے۔ پشاور میں دہشت گردی کے بعد منعقدہ اے پی سی میں سخت فیصلے کئے گئے تو قوم حکومت کے ساتھ تھی۔اب اگر کشمیر پر بھی حکمران بہتر کردار ادا کریں اور پارلیمنٹ کے اجلاس میں مضبوط پالیسی بنائیں تو قوم انکے ساتھ ہو گی۔تحریک کی قیادت نوجوانوں کے پاس ہے اور جو پاکستان کا جھنڈا نہیں اٹھاتا،پاکستان زندہ باد کا نعرہ نہیں لگاتا ،کشمیرکی تحریک یا سیاست میں اسکا کوئی کردار نہیں رہا۔

مزید :

صفحہ آخر -