الطاف حسین کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر

الطاف حسین کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ناصر جاوید رانا کی عدالت میں تحریک انصاف لائرز فورم کے فنانس سیکرٹری مقصود احمد چودھری کی طرف سے ایم کیوایم کے الطاف حسین کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی ہے۔عدالت میں تحریک انصاف لائرز فورم کی طرف سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور دیگر کارکنوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کے لئے درخواست دائر کی جس میں مقصود احمد چودھری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ الطاف حْسین نے پاکستان کوتوڑنے کا جو اپنی تقریر میں اظہار کیا یہ غدار آدمی ہی کرسکتا ہے اور جو لوگ تقریر سن رہے تھے وہ بھی پاکستان سے مخلص نہیں تمام افراد کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے ،عدالت نے درخواست دائر ہونے پر ایس ایچ او سول لائن سے 5ستمبر کو طلب کرلیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -