پیپلز پارٹی لاہور اور پنجاب کے صدور کیلئے ناموں کو حتمی شکل نہ دے سکی

پیپلز پارٹی لاہور اور پنجاب کے صدور کیلئے ناموں کو حتمی شکل نہ دے سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( شہزاد ملک) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی آرگنائزنگ کمیٹی پیپلز پارٹی لاہور کے نئے صدور اور پنجاب کے صدور کے لئے ناموں کو ابھی بھی حتمی شکل نہیں دے سکی ہے اس کمیٹی کے پاس 31اگست تک کا ٹائم تھا جبکہ اس کمیٹی کے پاس پہلے گزشتہ ماہ نو جولائی تک کا وقت تھا لیکن اس دوران ماہ رمضان اور عید العفطر کی وجہ سے یہ کمیٹی اپنا کام بروقت مکمل نہ کر سکی اس کے بعد چئیرمین کی طرف سے اس کمیٹی کو اکتیس اگست تک کا ٹائم فریم دیا گیا تھا لیکن اس آرگنائزنگ کمیٹی کے ابھی بھی پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے تا حال جاری ہیں تاہم کمیٹی نے تقریبا پنجاب کے تمام اضلاع کے دورے مکمل کر لئے ہیں جہلم ‘بھکر اور میانوالی کے اضلاع کے دورے باقی رہ گئے ہیں وہ بھی چند دنوں میں مکمل کئے جانے کا امکان ہے ۔اس سلسلے میںآرگنائزنگ کمیٹی کے رکن چودھری منظور احمد نے ’’ پاکستان ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم نے تقریبا اپنا کام مکمل کر لیا ہے جس وقت چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ہم سے نام مانگیں گے تو ہم انہیں نام دیدیں گے جہاں تک نئے صدور کے لئے مختلف تین تین ناموں کا تعلق ہے تو اس پر کمیٹی کے ارکان کی باہمی مشاورتی میٹنگوں کا سلسلہ جاری ہے ابھی آپکوان ناموں کے بارے میں نہیں بتا سکتا لیکن اتنا ضرور بتانا چاہتا ہوں کہ اضلاع کے دوروں کے دوران ورکرز ابھی اضلاع کے ناموں پر ہی دلچسپی لے رہے ہیں پنجاب کے ناموں کی باری آخر میں آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری عید کے بعد لاہور کا دورہ کر لیں اور اس دوران وہ خود ہی لاہور اور پنجاب کے نئے صدور کے ناموں کا اعلان کردیں۔

مزید :

صفحہ آخر -