شکست کے بادل نہ چھٹ سکے ، اظہر الیون کو 6وکٹوں سے شکست

شکست کے بادل نہ چھٹ سکے ، اظہر الیون کو 6وکٹوں سے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیڈز(افضل افتخارسے)انگلینڈ کے شہر لیڈز میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کیا۔الیکس ہیلز اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا تاہم محمد حفیط کی انجری کے بعد ٹیم کا حصہ بنے والے محمد عرفان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بیٹمسینوں کو پریشان رکھا، ہیلز کو 8 اور جیسن روئے کو 14 رنز پر پویلین بھیجا جب کہ جوئے روٹ 30 رنز حسن علی کا نشانہ بنے، کپتان مورگن بھی 11 رنز بنا کر عمرگل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل میچ کا ٹاس پاکستانی کپتان اظہر علی نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو شرجیل خان اور سمع اسلم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن چوتھے ہی اوور میں 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کپتان وکٹ پر ڈٹے رہے اور دوسری جانب سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، سمیع اسلم 24، بابراعظم اور سرفراز احمد 12،12 جب کہ محمد رضوان 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران اظہر علی سست روی سے بیٹنگ کرتے رہے اور 102 گیندوں پر 80 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ محمد نواز بھی صرف 13 رنز بنا سکے تاہم عماد وسیم آٹھویں نمبر پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 41 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور مستحکم کیا۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3، کرس جورڈن، معین علی نے 2،2 اور لیام پلنکٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔سٹاکس نے69اوربرسٹونے61رنزکی اننگزکھیلی۔پاکستان کی طرف سے محمدعرفان2وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔