چمن، باب دوستی ، 14دن بعد کھول دیا گیا ، تاجروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

چمن، باب دوستی ، 14دن بعد کھول دیا گیا ، تاجروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

 چمن(آن لائن) پاکستان اور افغانستان کے سرحدی حکام کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد بالآخر 14 دن بعد چمن میں واقع’’باب دوستی‘‘ یکم ستمبرکی صبحکھول دیا گیا، تاجروں اور آرپار کے عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے،باب دوستی پر تجارتی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے موقع پر سرحد کے دونوں اطراف سخت سکیورٹی انتظامات بھی دیکھنے میں آئے ۔پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان بدھ 31 اگست کو باب دوستی پر ہونے والی ملاقات میں سرحد کو یکم ستمبر سے کھولنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔باب دوستی کھلنے کے بعد گاڑیوں کی طویل قطاریں دکھائی دیں جو کئی روز سے سرحد پر پھنسی ہوئی تھیں تاہم اب سرحد پر گاڑیوں کی آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہوچکی ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں افغان وفد کی جانب سے اس بات کا یقین دلایا گیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہیں ہوں گے اور انہیں اس واقعے پر افسوس ہے۔افغان حکام نے یہ بھی کہا کہ اس واقعے میں کوئی تیسری قوت ملوث ہے جو پاکستان اور افغانستان کے برادرانہ تعلقات کو خراب کرنا چاہتی ہے۔فریقین نے باہمی تعاون کو بڑھانے اور رابطوں کو بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔باب دوستی پر تجارتی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے موقع پر سرحد کے دونوں اطراف سخت سکیورٹی انتظامات بھی دیکھنے میں آئے۔

مزید : صفحہ اول