ہیڈ نگلے ، انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی 20قومی ٹیم کا اعلان :سہیل تنویر کی واپسی

ہیڈ نگلے ، انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی 20قومی ٹیم کا اعلان :سہیل تنویر کی واپسی

ہیڈنگلے لیڈز(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، سرفراز احمد کپتان ہونگے ، عمر اکمل، احمد شہزاد اور شاہد آفریدی کو شامل نہیں کیا گیا،سہیل تنویر کو جگہ مل گئی، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں وہاب ریاض، محمد عرفان، سہیل تنویر، عماد بٹ، خالد لطیف، شرجیل خان، شعیب ملک، محمد رضوان، بابراعظم، محمد عامر اور عماد وسیم شامل ہیں۔ پاکستان کی اس ٹیم میں کئی نئے کھلاڑی بھی شامل کئے گئے ہیں۔وہاب ریاض کو ناقص کارکردگی کے باوجود ایک بار پھر ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔وہاب ریاض ون ڈے میں دنیا کے دوسرے مہنگے ترین اور پاکستان کے سب سے مہنگے باؤلر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی