دہشتگردوں کا ایک حملہ کئی حملوں کے برابر ہے، بلاول بھٹو

دہشتگردوں کا ایک حملہ کئی حملوں کے برابر ہے، بلاول بھٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ طویل لڑائی ہے، دہشتگردوں کا ایک حملہ کئی حملوں کے برابر ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دہشت گردی کے واقعات اتنے ہیں کہ گنتی تک نہیں کی جاسکتی، ہلاکتوں، حملوں کی تعداد سے بھی دہشتگردی کو جانچنا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا ایک حملہ کئی حملوں کے برابر ہے، دہشت گردی کے خلاف یہ ایک طویل لڑائی ہے، اندرونی نظریات اور دہشتگردی کے انفرااسٹرکچر کے خاتمے تک ہم محفوظ نہیں ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول