ایم کیو ایم کارکنوں کیخلاف مقدمے کا تفتیشی افسر تبدیل

ایم کیو ایم کارکنوں کیخلاف مقدمے کا تفتیشی افسر تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف بغاوت، میڈیا ہاؤسز پر حملے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے کے تفتیشی افسرکو تبدیل کر دیا گیاہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کی 3گرفتار خواتین کی درخواست ضمانت کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف درج بغاوت ، میڈیا ہاؤسز پر حملے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں انسپکٹر حمید خان کی جگہ ایس پی عدیل چانڈیو کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر انسداد دہشت گردی عدالتوں کے منتظم جج کی ہدایت پر تبدیل کیا گیا ۔دوسری جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کی تین خواتین کی درخواست ضمانت کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ مقدمے کی سماعت دوران تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی حکم پر تفتیشی افسر تبدیل ہو گیا ہے اس لئے نئے تفتیشی افسر کو تیاری کے لئے وقت دیا جائے ۔