عوام کو جیلوں میں بھیجنے کے بجائے پر امن احتجاج کی اجازت ملنی چاہئے،جان کیری

عوام کو جیلوں میں بھیجنے کے بجائے پر امن احتجاج کی اجازت ملنی چاہئے،جان کیری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(اے این این)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے زبان ،رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر شہریوں کے حقوق کی بالا دستی قائم رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو جیلوں میں بھیجنے کے خوف سے آزاد ہوکر پر امن احتجاج کی اجازت دی جانی چاہئے۔ان کے ریما رکس کشمیر سے متعلق بنگلورو میں پروگرام منعقد کرنے پر ایمنسٹی انٹر نیشنل کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے بعد آئے حالانکہ امریکہ نے پہلے ہی ایمنسٹی کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزادی اظہار لازمی ہے۔امریکی وزیر خارجہ کی بھارت کے آئی آئی ٹی کالج میں خطاب کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق اپنے خطاب میں جان کیری نے کہاامریکہ اور بھارت کو اپنے جمہوری اقدار پر مکمل اعتماد رکھنا ہوگا اور اس آزادی کی پاسداری کرنا ہوگی جو ان دو ممالک کا شیو ہ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ذات ،مذہب ،رنگ و نسل اور زبان سے بالاتر ہوکر تما م شہریوں کے حقوق کا احترام کرنا لازمی ہے۔ان کا کہناتھاخیالات کے اظہار کیلئے لوگوں کو پر امن ماحول میں احتجاج کی اجازت دی جانی چاہئے اور انہیں جیلوں یا انتقامی کارروائی کا خوف لاحق نہیں ہونا چاہئے۔دہشت گردی کی وجوہات مختلف ممالک میں مختلف ہونے کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن اور بدحکمرانی اس کی بڑ ی وجہ ہے جس سے نوجوان پریشان ہیں۔ ان کا کہناتھاہم آپسی اشتراک کے ساتھ خلوص نیت کے ساتھ اس طرح کام کرنا ہوگا کہ دہشت گردوں کو چھپنے ،منصوبہ بنانے اور مستقبل کی حکمت عملی طے کرنے کی کوئی جگہ اور کوئی موقع نہ ملے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا ہے اور دہشت گردی کی جڑ تک پہنچنا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سماج جو اپنے شہریوں کو یکساں حقوق نہیں دیتا ہے ،وہ اپنے شہریوں کو شدت پسند یا دہشت گرد بنا دیتا ہے۔کیری کا مزید کہناتھالہذا اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں ہر مذہب اور فرقے کے درمیان برداشت ،قبولیت ،بھائی چارہ اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
جان کیری