بچت کی عادت سے مشکل وقت میں آسانی رہتی ہے‘ اشرف کھوکھر

بچت کی عادت سے مشکل وقت میں آسانی رہتی ہے‘ اشرف کھوکھر

ملتان (کا مر س رپورٹر)سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان کے چیف منیجر ملک محمد اشرف کھوکھر نے کہاہے کہ انعامی بانڈز کی طرح قومی بچت کی دیگر سکیمیں بھی فرد اورمعاشرہ کی فلاح کا(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )بہترین ذریعہ ہیں۔سٹیٹ بینک آف آڈیٹوریم ملتان میں 40ہزار روپے والے انعامی بانڈ کی 67ویں قرعہ اندازی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بچت کی عادت سے نہ صرف مشکل وقت کاآسانی سے مقابلہ کیاجاسکتا ہے بلکہ بچت کی رقم مختلف سکیموں میں انویسٹ کرکے ملکی معیشت کی مضبوطی میں بھی حصہ ڈالاجاسکتا ہے اس سے ہم اسراف اورنمودونمائش سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ریجنل ڈائریکٹر نیشنل سیونگز ملتان محمد جہانگیر شاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی بچت کی مختلف سکیموں میں ہونیوالی سرمایہ کاری کے تحفظ کی حکومت پاکستان ضامن ہے اس لیے نیشنل سیونگز کی تمام سکیموں میں بلاجھجھک سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔چیئرمین ڈرا کمیٹی ڈائریکٹر حج ملتان ریحان عباسی کھوکھر ‘ڈپٹی چیف منیجر عبداللہ خان ،نیشنل سیونگز ملتان ریجن کے پبلسٹی آفیسر سید اصغر شاہ نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر