ضلعی پولیس کے ناروا رویے کیخلاف خانیوال بار کااجلاس ‘ ضلع بھر کی بارز میں ہڑتال بارے تبادلہ خیال

ضلعی پولیس کے ناروا رویے کیخلاف خانیوال بار کااجلاس ‘ ضلع بھر کی بارز میں ...

خانیوال(بیورو نیوز )ضلعی پولیس کے ناروا رویے کے خلاف بارز کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ایشن خانیوا ل سعید اختر چوہدری کی صدارت میں بارز کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس کے ناروا رویے کے خلاف ضلع بھر کی بارز میں جاری ہڑتال بارے تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ بارے حکمت عملی طے کی گئی ۔صدر ڈسٹرکٹ بار خانیوال سعید اختر چوہدری نے بارز کوآر ڈی نیشن کمیٹی کے ممبران کو بتایا کہ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ بار ملتان اور ڈسٹرکٹ بار ساہیوال کے نمائندگان نے خانیوال بار کے وکلاء سے اظہار یکجہتی کے لیے گذشتہ روز خانیوال بار کا دورہ کیا اور وکلاء سے اظہار یکجہتی اور اُن کے جائز مطالبات کی منظوری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری چوہدری محمد شاہد اقبال نے بارز کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین کو بتایا کہ سول سوسائٹی اور مختلف سماجی اور مذہبی تنظیموں نے اُن سے اظہار یکجہتی کے لیے رابطہ کیا اور وکلاء کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے احتجاجی تحریک اور ریلی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔بارز کوآر ڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں محمد جمال ناصر صدر جہانیاں بار ، جنرل سیکرٹری ذوالکفل ، میاں چنوں بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم دُلو ،جنرل سیکرٹری محمد اشرف سیال اور کبیر والا بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال اوجلہ ، جنرل سیکرٹری راؤ خرم شہزاد نے شرکت کی ۔

ناروا رویہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...