ملتان،مختلف علاقوں میں گیس غائب گھریلو صارفین کو پریشانی کا سامنا

ملتان،مختلف علاقوں میں گیس غائب گھریلو صارفین کو پریشانی کا سامنا

ملتان(خبر نگار خصوصی) ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا ہے۔ محکمہ کی جا نب سے لوڈشیڈنگ (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

کے کو ئی اقدامات سا منے نہیں آ سکے, گیس دستیا ب نہ ہو نے پر شہریو ں کی مشکلات میں ا ضا فہ ،شہریو ں نے احتجا ج کا سلسلہ بھی شر وع کر د یا۔ شہر ی ہو ٹلو ں سے غیر معیا ر ی کھا نے خر ید نے پر مجبو ر۔ دن اور رات میں کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے، شہر کے مختلف علاقوں گجرکھڈا،کینٹ۔گھنٹہ گھر،،ڈبل پھا ٹک،و لائیت آبادشالیمار کالونی‘ ایم ڈی اے چوک‘ پرانا شجاع آباد روڈ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جلیل آباد‘ شریف پورہ‘ ممتاز آباد حسن آباد گیٹ نمبر 1اور 2‘ قیصر آباد‘ قذافی چوک‘ پیراں غائب روڈ‘ سمیجہ آباد‘ مدنی چوک‘ گلشن مارکیٹ‘ شاہ رکن عالم‘ حسن پروانہ،حرم گیٹ،دہلی گیٹ ،پاک گیٹ ،لو ہاری گیٹ،منظور آباد۔ سمیت شہر کے اندرون و بیرون علا قوں میں رات 9بجے کے بعد کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے جبکہ چند ایک جگہوں پر گیس کی سپلائی تو بحال ہوتی ہے مگر اتنی گیس بھی نہیں ہوتی کہ کچھ بھی پکا یا جا سکے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ انکا کہنا ہے کہ ہم ہو ٹلو ں سے غیر معیا ر ی کھا نے خر ید نے پر مجبو ر ہیں ،شہریو ں نے احتجا ج کا سلسلہ بھی شر وع کر د یا, سوئی گیس حکام نے ملک میں مصنوعی بہران پیدا کیا ہو اہے جس کی وجہ سے گیس صارفین کو شدید مشکلات کا سامان کرنا پڑتا ہے، گیس بندش کیوجہ سے شہر یوں کو لکڑیاں جلا کر گزر اوقات کرنا پڑتاہے۔

گیس لوڈشیڈنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر