بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،صارفین اذیت میں مبتلا

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،صارفین اذیت میں مبتلا

ملتان،وہاڑی،رنگ پور،لیاقت پور(سٹاف رپور ٹر،نمائندگان)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گی ہے اس سلسلہ میں ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق ملتان اور گردونواح میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

ہے ‘ ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی کا مسئلہ بھی جوں کا توں ہے ‘ اس بارے میں میپکو حکام کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور یہ مسائل جوں کے توں ہیں ‘ نواحی علاقوں میں تو بہت برا حال ہے ‘ 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جار ہی ہے ‘اوپر سے وولٹیج کی کمی اور ٹرپنگ کے باعث صارفین کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نامہ نگار کے مطابق بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام ذلیل وخوار ہونے لگی جبکہ مریض ، بوڑھے ، بچے اور خواتین کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا تاجر برادری کے کاروبار بری طرح متا ثر ہونے لگے جس پر عوامی وسماجی اور شہر ی حلقوں سید محمد علی شاہ ، نثاراحمد، محی الدین، دلشاد احمد ، حافظ شہزاد، مقصو د خاں ، غضنفر علی اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے مزدور دیہاڑی دار طبقہ کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑتے جا رہے ہیں اور کاروبار بھی انتہائی مندی کا شکار ہے لہٰذاحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جا ئے۔رنگ پور سے نامہ نگار کے مطابق رنگ پور اور گردونواح کے علاقوں میں میپکو حکام کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے کاروبارزندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ۔لیاقت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق لائن لاسسز کم کرنے کیلئے میپکو نے متعدد فیڈرز پر رات کے وقت بجلی بند کرنا معمول بنا لیا بجلی کی طویل بندش سے شہر ی پریشان مچھروں کے کاٹنے سے بیماریوں میں بھی اضافہ تفصیلات کے مطابق میپکو لیاقت پور حکام نے متعدد فیڈرز کے لائن لاسسز کم کرنے کیلئے ہر ماہ کے آخری ہفتہ میں رات کے وقت ان فیڈرز کو بند کرنا معمول بنا لیا ہے کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ بجلی بند ہونے سے رات کے وقت بچے ، بوڑھے ، خواتین گرمی اور حبس کے عذاب میں مبتلا رہتے ہیں خصوصا گنجان آباد علاقوں میں اس کا اثر زیادہ ہوتا ہے کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈ نگ سے مچھروں نے بھی کاٹنا شروع کر دیا ہے جس سے بیماریاں عام ہو رہی ہیں اہل علاقہ صغیر احمد ، جام محمد اقبال ، غلام حسین بھٹی ، صداقت حسین چیمہ ، صفدر علی ڈھلوں ، سید حسنین اختر نے چیف ایگز یکٹو سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...