ایم ڈی اے کے لینڈ کنٹرول اور شاہ رکن عالم ٹاؤن کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

ایم ڈی اے کے لینڈ کنٹرول اور شاہ رکن عالم ٹاؤن کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

ملتان ( خبر نگار‘ نمائندہ خصوصی) شاہ رکن عالم ٹاؤن نے میٹرو روٹ اور مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے سامان قبضے میں لے لیا ایڈمنسٹریٹر شاہ رکن عالم ٹاؤن ملک (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

فاروق ڈوگر کی ہدایت تجاوزات کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز لینڈ آفیسر شاہ رکن عالم ٹاؤن ضیا الحسن بخاری کی سربراہی میں ٹیم نے چوک کمہاراں والا، وہاڑی چوک کے میٹرو بس روڈ پر اور رشید آباد کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے ریڑھیاں ، کاؤنٹر ، پٹھے ، بینچ، کرسیاں ، آ ہنی کرسیاں ، ترپال، کنڈے، بانس و دیگر سامان قبضے میں لے لیا ہے۔ ایم ڈی اے کے شعبہ لینڈ کنٹرول برانچ نے گزشتہ روز بھی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن جاری رکھا ۔ اس سلسلے میں چوک کمہارانوالا پر میٹرو روٹس پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کرکے تمام سامان بحق سرکار ضبط کرلیا ‘ جبکہ نیو شاہ شمس ہاؤسنگ سکیم میں رہائشی پلاٹس پرکمرشل تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے تعمیرات رکوا دیں اور عمارت کو سیل کردیا ‘ تعمیراتی مٹیریل بھی قبضے میں لے لیا ۔

تجاوزات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...