ضمنی الیکشن میں ہماری کامیابی مقبولیت کا ثبوت ہے،حمزہ شہباز شریف

ضمنی الیکشن میں ہماری کامیابی مقبولیت کا ثبوت ہے،حمزہ شہباز شریف

ملتان(سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی ہماری مقبولیت کا واضح ثبوت ہے ۔ہماری سیاست ملکی تعمیر وترقی کیلئے ہے ۔ ہم عمران اورقادری کی طرح کسی غیر ملکی اور ملک وجمہوریت مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا نہیں ہیں بلکہ ہمارا مقصد ملکی تعمیروترقی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹکٹ ہولڈر پی پی 194وسینئر مسلم لیگی رہنما ملک انور علی اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما ملک تنویر سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ شہباز شریف نے وسائل کا رُخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ہے ۔ جنوبی پنجاب بھر میں مزید میگا پراجیکٹس کا جلد آگاز ہوگا۔اس موقع پر ملک انور علی نے پی پی 194کی ترقیاتی صورتحال کی رپورٹ پیش کی جسے انہوں نے حوصلہ افزاقرار دیا ۔اورملک انورعلی کی طرف سے دورہ ملتان کے حوالے سے حمزہ شہباز نے کہاکہ وہ جلد ملتان کا دورہ کرینگے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر