آرپی او ملتان کا اردل روم‘ ملازمین کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت

آرپی او ملتان کا اردل روم‘ ملازمین کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

گزشتہ روز اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا ۔ جہاں انہوں نے پولیس افسران وملازمین کو دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں جو افسر غلط کام کرے گا اس کوسزا کا سامنا کرناپڑیگا۔انسپکٹر بشیر احمد ملتان کی سنشور کی اپیل کو وارننگ میں تبدیل کر دیا ۔انسپکٹر منور حسین ملتان کی سنشور کی اپیل کو مسترد کر دیا۔ انسپکٹر ارشاد حسین ملتان کو ریکارڈ کی تکمیل نہ کرنے پر وارننگ دی گئی ۔سب انسپکٹرباقر شاہ کو بھی ریکارڈ کی بر وقت تکمیل نہ کرنے پر سخت وارننگ دی گئی۔ سب انسپکٹر نور شاہ ملتان کی 05اپیلوں دوسال سروس ضبطی ، ایک سال سروس ضبطی ، ایک سال سروس ضبطی، دو سال سروس ضبطی اور ایک سال سروس ضبطی ٹام بارڈ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دی گئی۔ بر خواست شدہ کنسٹیبل جواد الحکیم کو جعلی بھرتی سکینڈل میں ملوث ہونے اور بوگس ایل پی سی جاری کرنے پر اس کی اپیل کو مسترد کر دیا۔مسماۃ ارشاد بی بی بیوہ ایکس سب انسپکٹر کی 06ماہ سروس ضبطی اور ایک سال سروس ضبطی کی اپیل کو منظور کر لیا۔ سب انسپکٹر منصور خان ملتان کی تنزلی تنخواہ ایک درجے کی اپیل پر سزا بڑھانے کا شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ مذکورہ پر الزام تھا کہ اس نے چوری شدہ کار اپنے ذاتی استعمال میں رکھی اور کار پولیس لائن جمع نہ کرائی ۔ سب انسپکٹر خالد محمود ملتان کی دو سال سروس ضبطی کی اپیل ٹائم بارڈ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دی۔ سب انسپکٹر محمد اکرم ملتان کی سنشور کی اپیل ٹائم بارڈ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دی۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر امام بخش لودھراں کی دو سال سروس ضبطی کی اپیل کو مسترد کر دیا۔ اس پر الزام تھا کہ مذکورہ اپنی بیٹ میں موٹر سائیکل چوری روکنے میں ناکام رہا ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر عاصم محمود خانیوال کی اپیل کو اس بناء پر مسترد کر دیا کہ مذکورہ کو ٹریننگ کالج سہالہ کیلئے روانہ کیا گیا تھا۔ لیکن مذکورہ ٹریننگ کالج سہالہ غیر حاضر ہوگیا برخواست شدہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد زبیر خانیوال کو بحال کرکے اس کی سزا کو تنزلی تنخواہ میں تبدیل کر دیا۔ برخواست شدہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عارف ملتان کی اپیل اس بناء پر مسترد کر دی کہ مذکورہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کرپشن کی اور پندرہ ہزار روپے رشوت وصول کی ۔ ہیڈ کنسٹیبل محمد زاہد ملتان کی اپیل ایک سال سروس ضبطی کی اپیل کو مسترد کر دیا۔ اس پر الزام تھا کہ مذکورہ نے کار سرکار میں نااہلی اور غفلت کا مظاہر ہ کیا۔ ہیڈ کنسٹیبل حبیب احمد ملتان کی دو سال سروس ضبطی کی اپیل ٹائم بارڈ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دی ۔ ہیڈ کنسٹیبل غضنفر جاوید ملتان کی ایک سال سروس ضبطی کی اپیل بھی ٹائم بارڈ ہونے کی وجہ سے مسترد کردی۔ ہیڈ کسنٹیبل عرفان ملتان کی ایک سال سروس ضبطی کی اپیل کو منظور کر تے ہوئے اس کو سنشور میں تبدیل کر دیا۔ کسنٹیبل محمد نعیم کی دو سال سروس ضبطی کی اپیل کو مسترد کر دیا۔ برخواست شدہ کنسٹیبل محمد ریاض کی اپیل ٹام بارڈ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دی۔ برخواست شدہ کنسٹیب علی اکبر ملتان کی اپیل ٹائم بارڈ ہونے وجہ سے مستعد کردی۔ خواست شدہ کنسٹیبل حیدر علی خانیوال کی اپیل پر اس کو بحال کر کے اس کو ایک درجے تنزلی تنخواہ کی سزا دی۔ مذکورہ عرصہ ایک ماہ سے غیر حاضر تھا۔

اردل روم

مزید : ملتان صفحہ آخر