جہانیاں بار کی پولیس کے ناروا رویہ کیخلاف ہڑتال 7 ویں روزداخل ‘ آج بھی عدالتی بائیکاٹ ہوگا

جہانیاں بار کی پولیس کے ناروا رویہ کیخلاف ہڑتال 7 ویں روزداخل ‘ آج بھی عدالتی ...

جہانیاں( نامہ نگار ) ضلع خانیوال کی طرح جہانیاں میں بھی وکلاء کی ہڑتال ساتویں روز میں داخل ہو گئی، کوئی بھی وکیل کسی بھی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

عدالت میں پیش نہ ہوا۔بار ایسوسی ایشن جہانیاں کااجلاس زیر صدارت چوہدری محمد جمال ناصر بار روم میں منعقد ہوا چوہدری محمد ذوالکفل ڈھلوں نے جنرل سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے۔ آج بھی مکمل ہڑتال ہو گی اجلاس میں ہارون الرشید نظامی،محمد لطیف خان خٹک،مہر رفیق اترا،محمد عمران ساقی،چوہدری محمد قاسم ضیاء،چوہدری عبدالرحمان جہانیہ، رانا احسان اللہ راؤ عبدالجبار بابر ،چوہدری محمد اکرم رفیق ،چوہدری ظفراللہ کھرل،چوہدری مدثر شہزاد رندھاوا،چوہدری شفیق خاور،محمد شاہد غفور ،چوہدری اعظم حسین ہنجرا،چوہدری ثناء اللہ جٹ،ملک خاور عباس،چوہدری ذاکر حسین سندھو،چوہدری سردار محمد قیصر ،محمد حنیف ساجد نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...