ہیلتھ نیوٹریشن اینڈسپروائزر کی اسامیوں پر بھرتی کیلئے انٹرویوز،بدنظمی کا شکار

ہیلتھ نیوٹریشن اینڈسپروائزر کی اسامیوں پر بھرتی کیلئے انٹرویوز،بدنظمی کا ...

ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت ملتان میں سکول ہیلتھ نیوٹریشن اینڈ سپروائزر(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے انٹرویوز ڈی سی او دفتر میں ہوئے تاہم تحریری امتحان کی طرح انٹرویوز بھی شدید بدنظمی کا شکار رہے ہیں محکمہ صحت کے ایک افسر کے چہیتے امیدوار پاس نہ ہونے پر تمام امیدواروں کو انٹرویوز بلالیا گیا تمام امیدواروں کے پہلے ٹیسٹ لئے گئے پھر150امیدواروں کی لسٹ انٹرویوز کیلئے بنائی گئی اس کے بعد فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ٹیسٹ میں شریک تمام امیدواروں کو بھی انٹرویوز دینے کی اجازت دے دی گئی۔انٹرویوز میں سوالات پوچھے گئے۔جس کیلئے کوئی خاص کمیٹی نہیں بنائی گئی آخری وقت ت بیشتر امیدواروں کو معلوم نہ تھا کہ ان کے انٹرویوز کیسے ہوں گے ان کے نام شامل بھی ہے کہ نہیں جبکہ دوسری جانب محکمہ صحت کے حکام کے مطابق منظم طریقے سے میرٹ اور تحریری امتحان میں پاس امیدواروں کے انٹرویوز لئے گئے ہیں بدنظمی کی شکایت غلط ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر