ریلوے کی طرح ہر شعبہ میں مثبت اقدامات کی ضرورت ہے،خواجہ سعد رفیق

ریلوے کی طرح ہر شعبہ میں مثبت اقدامات کی ضرورت ہے،خواجہ سعد رفیق

ملتان،خانیوال(جنرل رپورٹر،بیورو نیوز) پاکستا ن ریلوے تنزلی سے ترقی کی طرف گامزن ہے،ریلوے مسافروں کو بہترین سفری سہولیات مہیا کرناہماری زمہ داری ہے جسے ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔وہ وقت گئے کہ لوگ پاکستان ریلوے سے متنفر تھے ہم نے شب وروز محنت سے ریلوے کو (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

مسافروں کی اولیں ن ترجیح بنا دیا ہے‘ریلوے کیطرح ہر شعبے میں ہنگامی بنیادوں پر مثبت اقدامات کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ خانیوال کے ضلعی صدرمیاں غلام شبیر ساقی سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہدنے کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوان دھرتی کے سپوت اور نظریاتی حدوں کے مخافظ ہیں‘مسلم لیگ یو تھ ونگ ملک بھر کے نوجوانوں کی سیاسی،سماجی‘اخلاقی اور نظریاتی تربیت گاہ ہے۔ہمارے نوجوان تعصب اورلسانیت سے پاک سیاست کے داعی ہیں‘ہم وطن پاک کی خدمت اپنی زندگیوں کا مشن بنا چکے ہیں‘شبیر ساقی کی قیادت میں وفاقی وزیر اور صوبائی صدر سے ملاقات کرنے والے وفدمیں،ڈاکٹر رمضان جاوید،نوید اکرم فیضان شمیم،،یسین بھٹی اور نعمان ٹیپو شامل تھے۔

سعد رفیق

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...