پیپلز پارٹی کے ضلعی کنونشنز کانیا شیڈول جاری ہوگیا

پیپلز پارٹی کے ضلعی کنونشنز کانیا شیڈول جاری ہوگیا

ملتان، لودھراں(سپیشل رپورٹر+ نمائندہ پاکستان ) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر پنجاب سید احمد محمود آج 2ستمبر جمعہ کو ایک روزہ دورے پر لودھراں جائیں گے وہ بہاولپور ایئرپورٹ سے ضلعی کنونشن میں شرکت کیلئے کہروڑ پکا روانہ ہونگے راستے میں دریائے ستلج پر اور دھنوٹ (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

ساٹھ ہزاری پل کہروڑ پکا سٹی چوک، میلسی چوک سمیت مختلف مقامات پر انکا شاندار استقبال کیا جائیگا اس موقع پر محمود حیات ٹوچی خان ، نوازش علی پیر زادہ ، شوکت محمود بسرا، خواجہ رضوان عالم ، عبدالقادر شاہین بھی انکے ہمراہ ہونگے دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کوارڈی نیشن کمیٹی کے ترجمان خواجہ رضوان عالم نے پیپلز پارٹی کے ضلعی کنونشنوں کے نئے شیڈول کا اعلان کیا جس کیمطابق 2 ستمبر کو صبح 10 بجے کہروڑ پکا لودھراں 3 ستمبر کو صبح 10 بجے پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب (ملتان) 4ستمبر کو صبح 10 بجے پیپلز پارٹی بہاولپور اور 2بجے دوپہر پیپلز یوتھ جنوبی پنجاب (پیر زادہ ہاؤس بہاولپور) 6ستمبر کو صبح 10بجے وہاڑی، 7 ستمبر کو صبح 10 بجے خانیوال اور 8 ستمبر کو صبح 10 بجے بہاولنگر میں کنونشن منعقد ہونگے علاوہ ازیں پیپلز پارٹی لودھراں ضلع کے رہنما امد ا اللہ عباسی ، میاں نیاز احمد سومرو،مجید بوپا، عمران ریحان، حسین رضا رضوی ایڈووکیٹ ، نوید ڈوگر ، عامر چغتائی اور دیگر ان کا استقبال ٹول پلازہ پر کریں گے اور ریلی کی شکل میں کہروڑپکا لے جائیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر