ضلع بھر میں یکم ذوالحج سے 6 عارضی بکر منڈیوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

ضلع بھر میں یکم ذوالحج سے 6 عارضی بکر منڈیوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

ملتان ( خبر نگار) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان نے عیدالضحیٰ کے حوالے سے ضلع بھر میں 6عارضی بکر منڈی پوائنٹس قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ہر ٹاؤن کی حدود میں ایک بکر (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

منڈی پوائنٹ قائم کیا جائے اور تمام عارضی بکر منڈی پوائنٹس یکم ذوالحج سے 12ذوالحج تک فعال رہیں گے۔ضلع بھر میں عارضی بکر منڈی سیل پوائنٹس سے منسلک کئے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق شیر شاہ ٹاؤن کی حدود میں پرانا شجاع آباد روڈ کائیاں پور، موسی پاک ٹاؤن میں وہاڑی روڈ، بائی پاس ، پٹرول پمپ کے قریب شاہ رکن عالم ٹاؤن میں وہاڑی چوک کے قریب ، فاطمہ جناح ہاوسنگ سکیم میں بوسن ٹاؤن میں نواب پور روڈ نزد نادرن بائی پاس فیض عام نرسری کے قریب ، شجاع آباد ٹاؤن میں خواتین ڈگری کالج اور کالی پل کے قریب جلالپور پیروالا ٹاؤن میں خان بیلہ روڈ پر عارضی بکر منڈیاں قائم کی جائیں گی ان تمام عارضی بکر منڈیوں پر قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت پر کسی قسم کی کوئی فیس ہیں لی جائے گی۔دریں اثناء کا نگو و ائر س سے بچا ؤ کیلئے تما م بکر منڈ یو ں کو خصوصی طو ر پر ڈ یز ائن کیا گیا ہے ۔تما م جا نو رو ں کی منڈ ی میں آ مد ہو تے ہی خصوصی طو ر پر کھو د ی گئی خند قو ں سے گزا را جا ئے گا ، جس میں بھر ے خصوصی محلو ل سے تما م چیچڑ اتر جا ئیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ خریداروں اور مویشی پا ل حضرا ت کیلئے 30 ہز ار کا نگو وا ئر س کٹس تیا ر کی گئی ہیں جو تما م بکر منڈ یو ں میں بلا معا وضہ فرا ہم کی جا ئیں گی ۔ا ن کٹس میں ما سک ، دستا نے ، خصوصی لبا س اور جو تو ں کے کو ر شا مل ہیں ۔ڈ ی سی او نے کہا کہ بکر منڈ یو ں کے علا وہ شہر کے کسی حصے میں جا نو رو ں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے تحت پا بند ی عا ئد ہو گی ۔ خلاف ورز ی پر جانو ر ضبط ہو نے کے سا تھ بھا ر ی جر ما نے بھی عا ئد کئے جا ئیں گے ۔نا در چٹھہ نے شہر یو ں سے اپیل کی ہے کہ کا نگو و ائر س سے نمٹنے کیلئے ضلعی حکو مت کا سا تھ دیں‘ تما م ٹا ؤ نز کو ہد ایت کی کہ بکر منڈ یو ں میں صفا ئی ستھرا ئی اور سکیو رٹی سمیت پا رکنگ کا بہتر ین انتظا م کیا جا ئے۔

بکر منڈیاں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...