ایم ڈی اے کی منظوری کے بغیر فاطمہ جناح ٹاؤن میں بکر منڈی فعال

ایم ڈی اے کی منظوری کے بغیر فاطمہ جناح ٹاؤن میں بکر منڈی فعال

ملتان ( خبر نگار)شاہ رکن عالم ٹاؤن نے ایم ڈی اے سے منظوری کے بغیر فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم میں بکرمنڈی فعال کردی ہے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

بتایاگیا ہے کہ ڈی سی او نادرچٹھہ نے شاہ رکن عالم ٹاؤن کو فاطمہ جناح ہاو?سنگ سکیم میں بکر منڈی لگانے کی ہدایت کی تھی جس پر شاہ رکن عالم ٹاؤن کے اہلکاروں نے ٹینٹ لگانے شروع کئے تو ایم ڈی اے کے افسران نے بکرمنڈی لگانے سے منع کردیا اور ٹاؤن عملہ کو وہاں سے فوری جانے کی ہدایات جاری کردی اوربکر منڈی لگانے کیلئے ڈی سی او ملتان کی تحریری اجازت طلب کر لی جس پر اے سی سٹی فاروق ڈوگر نے ڈی سی او سے رابطہ کیا جس پر ڈی سی او نے ٹاؤنز عملہ کو بغیر اجازت بکر منڈی لگانے کی ہدایات کردی اور ایم ڈی اے حکام کو ڈی سی او سے براہ راست رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر