آزاد امیدوار پر تشدد کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمہ

آزاد امیدوار پر تشدد کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمہ

گگو منڈی( نامہ نگار)پی پی 232کے ضمنی الیکشن میں آ زاد امیدوار پر تشدد (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کے الزام میں یو سی چیئر مین اور اس کے بھائی سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح پونے آ ٹھ بجے کے قریب پی پی 232کے ضمنی الیکشن میں آ زاد امیدوار مرزا محبوب ربانی اور اس کا بھائی مرزا محبوب جیلانی چک نمبر 181/E.Bکے پولنگ پر موجود تھے کہ اور مرزا محبوب جیلانی بطور پولنگ ایجنٹ اپنے دستخط کرنے لگا تو مبینہ طور پر یو سی چیئر مین ملک افتخار اعوان اور اس کے بھائی غلام شبیر اعوان نے چار پانچ نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ مرزا محبوب ربانی اور اس کے بھائی مرزا محبوب جیلانی کو بہانہ بنا کر تشدد کرنا شروع کر دیا موقع پر موجود دیگر ووٹرز نے انہیں حملہ آ وروں سے چھڑایا محبوب ربانی نے کہا کہ اس سارے واقعہ کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس ملازمین کھڑے تماشہ دیکھتے رہے اور انہوں نے ملزمان کو نہیں روکا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...