واٹر مینجمنٹ ملازمین کو مستقل نہ کر نے پر قلم چھوڑ ہڑتال
مظفرگڑھ ( تحصیل رپورٹر+نما ئندہ پاکستان) آل پنجاب واٹر منیجمنٹ ایمپلائز ایسو سی ایشن کی کال پر مظفرگڑھ میں بھی واٹر منیجمنٹ (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
کے ملازمین نے ایک روزہ قلم چھوڑ ہڑتال کی اور بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔تفصیلات کے مطابق واٹر منیجمنٹ کنڑیکٹ ملازمین نے مستقل نہ کیا جا نے پر صوبہ بھر کے دیگر شہروں کی طر ح مظفرگڑھ میں بھی ایک روزہ قلم چھوڑ ہڑتا ل کی اور بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔احتجاج کرنے والے ملازمین میں جوائنٹ سیکرٹری پنجاب میاں شہزاد،محمد رفیق ،غلام عباس ،عاصم سپروائزر واٹر میجمنٹ و دیگر کہنا تھا کہ ہمیں بھی دیگر محکموں کے ملازمین کی طرح مستقل کیا جائے ہمیں نظر انداز کر نا ہمارے معا شی قتل اور ہمارے مستقبل محفوظ نہ ہو نے کی علامات ہیں۔انکا کہنا تھا کہ گزشتہ بارہ سال اٹھارہ سو ملازمین کنٹر یکٹ ملازمین کے طور پر کام کر رہے ہیں اور ملازمین اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مہارت یافتہ ٹیکنیکل سٹاف بھی مو جو د ہے ۔انکا کہنا تھا کہ ہم اس سے پہلے بھی کئی بار اپنا احتجاج ریکارڈ کروا چکے ہیں۔مگر ہر وعدے وعید کرکے ٹال مٹول کر دیا جاتا ہے ۔ملازمین نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی کے ساتھ ہمیں بھی پنجاب کے دوسرے محکموں کے ملازمین کی طر ح مستقل کیا جائے تاکہ ہماری اس محکمہ کے لئے خدمات کا ہمیں بہتر افادہ ہو اور ہمارا مستقبل محفوظ ہو سکے ۔
قلم چھوڑ ہڑتال