آندھی،بادل اور بارش سے ملتان ٹبہ سلطان پور میں موسم خوشگوار

آندھی،بادل اور بارش سے ملتان ٹبہ سلطان پور میں موسم خوشگوار

ملتان،ٹبہ سلطان پور(خبرنگار،نمائندہ پاکستان) ملتان اور گردونواح میں جمعرات کی سہ پہر آندھی چلنے اور بادل چھئے رہنے سے موسم(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

خوشگوار ہوگیا ملتان ور نواحی علاقوں میں پچھلے کئی روز سے بادلوں کا سسٹم برقرار ہے گزشتہ روز بھی ساڑھے3بجے سہ پہر30کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی آندھی چلی اور بعدازاں سیاہ بادلوں نے مطلع کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا گزشتہ روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37ڈگری اور کم سے کم 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا مقامی محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملتان میں مطلع ابرآلود رہنے اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ٹبہ سلطان پور اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں موسلا دھار بارش موسم خوشگوار ہوگیا ۔بارش کے باعث کپاس کی تیار فصل کو نقصان کا خدشہ ہے دوسری جانب کاشتکاروں کے مطا بق بارش اس وقت کپاس کی فصل کے لیے انتہائی نقصان دے ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...