تحریک احتساب والے وہاڑی‘ جہلم میں عوامی احتساب کا شکار ہوئے ‘ یوسف کسیلیہ

تحریک احتساب والے وہاڑی‘ جہلم میں عوامی احتساب کا شکار ہوئے ‘ یوسف کسیلیہ

گگو منڈی( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے نو منتخب ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ وہ اپنی کامیابی پر اہلیان حلقہ (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کا شکریہ ادا کرتے ہیں یہ صرف میری کامیابی نہیں بلکہ پی پی 232کے عوام میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی کامیابی ہے وہ اپنے دفتر میں مبارک باد دینے کے لیے آ نے والے اہلیان حلقہ پی پی 232سے خطاب کر رہے تھے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ عوام نے پی پی 232اور جہلم میں مسلم لیگ ن کو کامیاب کروا کے میاں نواز شریف کی پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے انہوں نے کہا کہ صرف مسلم لیگ ہی پاکستان کو نجات دلا سکتی ہے تحریک احتساب والے وہاڑی اور جہلم میں عوامی احتساب کا شکار ہوئے ہیں انہیں اب چاہیے کہ وہ بلا جواز کی احتجاجی سیاست چھوڑ کر ملکی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالیں اور الیکشن 2018میں قسمت آ زمائی کریں علاوہ ازیں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف نے ٹیلی فون پر چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...